میرے مالک رب کُل جہاں
میرے مہرباں میرے آشنا!
میری بے بسی کی تو سن صدا
محبت سے مجھے آواز دے
مجھے تھام لے اپنی آغوش میں
اپنے کیف کے مجھے راز دے!
سجدے سے نہ اٹھے یہ دل
اک ایسی کوئی نماز دے!
زخم میں کِھل اٹھے اور بھی
میری روح کو وہ ساز دے!
اک تو ہو فقط میرا محرماں
اپنے مان پہ مجھے ناز دے!
مجھے عشق دے اپنی ذات کا
اِس کُن سے مجھے نواز دے۔۔!
اللھم آمین یا رب العالمین یا ارحم الراحمین
ya rab
Posted on at