zaroorat ha

Posted on at


ضرورت ہے کچھ ایسے بے فکرے دوستوں کی جنھیں گھر کی معاشی ضرورتوں کا خیال اور معاشرتی ذمہ داریوں کا کوئی احساس قطعا نہ ہو

قوم کے درد میں مستغرق رہنے کے آزار میں مبتلا نہ ہوں اور روز ہم وطنوں کی گرنے والی لاشوں کے اسکور پر شرطیں لگانے کے شوقین ہوں

ٹائم پاس کرنے پر یقین رکھتے ہوں

زندگی کا مقصد کیا ہے ہمارے حال کی مستی اور بے فکری کا مستقبل کیا ہوگا اسطرح کے سوالات کی فکر انگیزی کو حماقت انگیز سمجھتے ہوں

وفاداری کو پرانے زمانے کی بوسیدہ روایت اور حیا کو پتھر کے دور کا زیور سجھتے ہوں

جدید دور کی بدلتی ہوئی قدروں سے ہم آہنگ ہوں غیبت ان کا محبوب مشغلہ اور بہتان طرازی کے فن میں ماہر ہوں

کچھ سیاستدانوں کی کم عقلیت کے کارناموں اور نا اہلیت کی بنیاد پر سیاست کو گالی سمجھنا اور سیاستدانوں کو گالی دینا عین عبادت سمجھتے ہوں اور اگر خدا نخوستہ ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہوں تو ووٹ صرف اپنی ذات اور برادری کے ہی بندےکو دیتے ہوں ، چاہے وہ ذات شریف منتخب ہونے کے بعد انہیں کم ذات کیا انسان کی ذات ہی نہ سمجھے اور بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کردے
ضرورت ہے کچھ ایسے دوستوں کی جوعشق مجازی (جو کہ عشق خصوصی ہے آجکل) کے آگے زندگی کو اتنا حقیر سمجھتے ہوں کہ اسے کسی لڑکی یا لڑکے کے چھوڑ جانے سے تباہ اور ختم کرنا باعث فخر سمجھتے ہوں

اندھی تقلید کے حامل، عقل سلیم سے محروم مجذوبوں کو پیر مان کر ان کے سچے پیروکار ہوں

کسی بھی بات کو سن کر بغیر تصدیق آگے بڑھانے والے ، کسی کو اذیت دے کر خوشی محسوس کرنے والے ، چابلوسی میں ماہر اور خوشامد کے فن سے پوری طرح واقف ہوں

بغیر مطلب کے نیکی کرنے کو خوامخوا توانائی کا ضیاع سمجھتے ہوں

اور آج کل کے تونائی کی بحرانی کفیت میں کنڈے کی بجلی ان کے ضمیر کو کرنٹ نہ مارتی ہو

اگر آپ ان تمام باتوں پر پورا اترتے ہیں یا خدانخواستہ آپ کو لگتا ہے گویا میں آپ ہی کا ذکر کرتے ہوئے آپ سے مخاطب تھا تو فورا” رابطہ کیجیے تاکہ ذلت کی پستیوں میں گرتی ہوئی قوم اور اس ملک کو مل کر ہم ایک دھکا اور دی



About the author

maanz

my name is Maaz 20 years old from pakistan karachi

Subscribe 0
160